صدیق مینگل کی دردناک موت کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہونگے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علما ءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وسینیٹرمولانا عبدالواسع نے خضدار میں مولانا محمد صدیق مینگل کی موت پر منعقد تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد صدیق مینگل کی دردناک موت سے ہمارا خطہ غمگین ہوگیاہے اور ان کے اثرات پورے ملک پر برے مرتب ہونگے کیونکہ خطے سے عالم الدین کے جاں بحق ہونے کے واقعات کا سلسلہ ملک اور خطے کیلئے نیک شگون نہیں ، بیرونی قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے دین دار لوگوں کو راستوں سے ہٹایا جارہاہے جو مغرب کی سازش ہے ہم قطعاً اسی سازشوں اور شہادتوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے بلکہ چٹان جیسے دیواروں کی طرح ملک بھر میں دین کی مضبوطی کیلئے اپنے جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کرینگے، کیونکہ قائد جمعیت نے ملک پر یلغار قوتوں کو اور موجودہ سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے میدان جنگ میں اترا ہے عالم السلام کے دیندار قوتیں سن لے اپنے مستقبل بہتر کرنے کیلئے اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے جمعیت علماءاسلام کے پیغام کے ساتھ چلے اس میں ہماری دونوں جہاں کی بالائی اور کامیابی ہے ہم ظالم کو ظالم کہیں گے اور کبھی اسلام کے خلاف بننے والی قوتوں کا ساتھ نہیں دینگے اسی وجہ سے ہم حکومت کا حصہ نہ رہے ہمارے قائد نے بڑے بڑے آفروں کو اور وزارتوں کو ٹھکرادئے ۔لادینی قوتوں نے مولانا محمد صدیق مینگل کو جان سے مارا گیا جو ایک اعظیم دیندار ہستی سے محروم کردیا، ان کے جماعتی خدامات، صحافتی خدمات جمعیت علمائ اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، اس موقع پر صوبائی امیر کے ہمراہ جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ، حافظ حسین احمد شرودی، مولانا کمال الدین، حاجی عین اللہ شمس، رحمت اللہ کاکڑ، اصغر ترین، یونس عزیز زہری، سید عزیزاللہ آغا، حاجی غوث اللہ اچکزئی، سید شکور آغا، شاکر خان کاکڑ ایڈوکیٹ ودیگر علماءکرام پارٹی کے اراکین نے خضدار جاکر ان کے لواحقین اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ ان کے شہادت کا رتبہ بلند وبالا رکھے اور خمزدہ خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں