نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(نامہ نگار)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی جانب سے نوکنڈی میں بجلی کی دورانیہ کم کرنے سے عام صارف سمیت تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے نوکنڈی کا شمار ملک کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں گرمیوں میں پچاس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے لیکن وہی پر یومیہ بارہ گھنٹے بجلی کی فراہمی ناانصافی کے برابر ہے نوکنڈی میں اس وقت کیسیکو کی جانب سے صبح نو بجے سے دوپہر دوبجے تک اور پھر شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک بجلی دی جاتی ہے ٹھیک دو بجے سے شام چھ بجے تک شدید گرمی پڑتی ہے اور اسی وقت نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صارفین سمیت تاجر برادری نے کیسیکو چیف اور ایم پی اے چاغی سے مطالبہ کیا کہ نوکنڈی میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے موسم کی صورتحال کو ہیش نظر رکھ کر صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے یکمشت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ شدید گرمی سے اپنے اپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں