گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے 20مئی سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(یواین اے)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے مرکزی کونسل کا اجلاس صوبائی چیئرمین مشاورتی کونسل قادر بخش رئیسانی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ بھر سے کونسلران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں اساتذہ راہنماں حافظ غلام محمد کھوسہ، حاجی عبدالکریم اور دیگر وفات پانے والوں کے لئے دعا مغفرت کی گئی اجلاس سے صوبائی صدر حاجی مجیب اللہ غرشین، صوبائی چیئرمین قادر رئیسانی، خادم بگٹی، محمد بچل ابڑو سمیت دیگر صوبائی عہدیداروں مختلف ڈویژن اور اضلاع کے کونسلران نے خطاب کیا جبکہ اجلاس کی کاروائی سیکرٹری جنرل خادم علی بگٹی نے چلائی اجلاس میں صوبہ بھر کے کونسلران نے اپنی کارکردگی رپورٹ اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنی تجاویز دیں معزز کونسلران نے مطالبہ کیا کہ جےوی ٹی اور معلم القران کو 50 فیصد پرموشن کوٹہ کے تحت بطور ایس ایس ٹی ترقی دی جائے۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ محکمہ تعلیم کو پرائیویٹائزیشن کرنے اور محکمہ میں عارضی طور پر بھرتیوں کی سخت مزاحمت کی جائے گی کونسلران نے واضح دلائل سے ثابت کیا کہ اکثر اضلاع میں آرٹی ایس ایم کا کردار متنازعہ ہے دورے پسند نا پسند کی بنیادوں پر کئے جاتے ہیں اور دیگر تنظیموں کے آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں کونسلران نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی DEA میں اساتذہ تنظیموں کو نمائندگی دی جاءکونسل نے جی ٹی اےآئینی بلوچستان کی کابینہ کو اساتذہ اور ملازمین تنظیموں سے اجتماعی مسائل کے حل کےلئے الائنس کا اختیار دے دیا کونسل کے توسط سے منظور کئے گئے مطالبات و مسائل صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے جس میں اساتذہ طلبا، طالبات اور تعلیمی اداروں کے مسائل شامل ہیں جس کے لئے باقاعدہ 20مئی 2024 احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ضلعی/ڈویژنل تنظیموں کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں کو سرکلر کی صورت کل جاری کیا جائےگا صوبائی صدر حاجی مجیب اللہ غرشین نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی اے آئینی بلوچستان اساتذہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر فورم پر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تنظیم کی فعالیت کے لئے اضلاع کو کوشیش تیز کرنی چائیے حکومت بلوچستان اساتذہ دشمن پالیسیوں کو ترک کرے اور جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے مطالبات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں اگر ہمیں متحد ہونا پڑا تو ہم ملکر بھی تحریک چلائیں گے صوبائی چیئرمین قادر بخش رئیسانی نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے کونسلران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گوں نہ گوں مصروفیات کی باوجود کونسل اجلاس میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے آئینی بلوچستان نے قلیل عرصے میں اساتذہ کے مسائل حل کرکے یہ ثابت کیا کہ جی ٹی اے آئینی بلوچستان ہی صوبے کے اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے لہذا بلوچستان کے اساتذہ جی ٹی اے آئینی بلوچستان میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ کونسل کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اساتذہ کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سرکاری ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں