وفاقی وزیر بحری امور کا جی ڈی اے پاک چین فرینڈ شپ اسپتال دورہ، انتظامیہ کے کام پر اظہار مسرت

گوادر(نمائندہ انتخاب)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ اسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا دورہ کیا، دورے میں ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور عمر ظفر شیخ اور چیئرمین گوادر پورٹ میر پسند خان بلیدی بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ہیڈ آف کیمپس جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے حکومتی وفد کا خیرمقدم کیا اور نئے ہسپتال کے مختلف سیکشن کا دورہ کرایا، ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مستقبل قریب ہسپتال میں شروع کی جانے والی سہولیات کے متعلق بھی بریف کیا۔وفد نے ہسپتال انتظامیہ کے کام کو سراہا اور ا±مید ظاہر کی کہ حال ہی میں چائنا کی جانب سے تیار کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے انتظامات انڈس ہسپتال کراچی کے حوالے کرنے سے نہ صرف گوادر بلکہ پورے مکران کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو اپنی اعلیٰ اور معیاری سروسز کی بدولت پورے پاکستان میں پہچانا جاتا ہے۔اس دورے میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر پی سی ایف ایچ دودا خان مری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں