پنجگور سے متصل بارڈر پر مزید پوائنٹس کھلوانے کیلئے کوششیں کرونگا، ہدایت الرحمن

پنجگور ( این این آئی ) حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمن سے حق دو تحریک ضلع پنجگور کی کابینہ کی میٹنگ حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی چیرمین ملا فرھاد نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اطمینان کا اظہار کیا اور حق دو تحریک ضلع پنجگور کی کابینہ کے عوامی خدمت کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ کابینہ کے ارکین مزید عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں اور عوام کے شانہ بشانہ رہیں میٹنگ کے دوران پنجگور میں امن امان موبائل ڈیٹا کی بندش بارڈر کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لئے مزید کرسنگ پوائنٹ کھولنے منشیات کے اڈے زیربحث لائے گئے جس پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان خصوصا سرحدی علاقوں کے لاکھوں عوام کا روزگار بارڈر سے جڑی ہوئی ہے عوام کے روزگار پر نہ مصلحت پسندی کا شکار بنیں گے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دینگے کہ وہ عوام سے روزگار چھین لے ۔ پنجگور سے متصل بارڈر پر مزید پوائنٹس کھلوانے کے لیے کوششیں جاری رکھوں گا ۔ منشیات بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے ۔ حق دو تحریک بدامنی منشیات کے خلاف ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرے گا اور بارڈر پر عوام کو مذید کاروباری مواقعے فراہم کرانے کے لیے جہدوجہد جاری ہے اور اس وقت تک یہ یہ کوششیں جاری رہیں گی جب تک عوام کو باعزت روزگار کی اجازت منشیات سے نجات اور بدامنی سے چھٹکارا نہیں ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں