لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا پانچویں روز احتجاج، ملازمت مستقل کی جائے، مطالبہ

وڈھ(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا احتجاجی کیمپ پانچویں روز بھی جاری ، تفصیلات کے مطابق پانچ روز گزر گئے مگر تاحال مذاکرات نہ ہو سکے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں کیے جب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔ملازمین نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مین کیمپس اوتھل کی جانب سے وڈھ کیمپس کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ اب ہمارے ملازمت خطرے میں ہے ہمارے احتجاج کو پانچ روز گزر گئے مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں ایک کال تک نہیں کی۔ ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ۔باقی تمام یونیورسٹیز میں تین سال کے اندر اندر تمام عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاتا ہے مگر ہمیں سات سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ہمارے ڈاکومنٹیشن پر کام تک نہیں کی۔ ملازمین نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان اور تمام ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کو پابند بنا کے ہمارے جائز مطالبات حل کرنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں