جامعات کے مسائل پر جامع پالیسی مرتب کرنی ہوگی، راحیلہ درانی نے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت بلو چستان کے جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے 10جامعات کے وائس چانسلرز بے شرکت کی ،اجلاس میں جامعات کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں زیر تعلیم طلبا، طالبات کی تعداد،اور ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں بتایا گیا کہ جامعات میں ڈیپارٹمنٹس اور فنڈز کی کمی کی بھی شکایت ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ خان درانی نے تمام جامعات کو ایک ہفتے کے اندر اندر ضروری فنڈز کی تفصیلات بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کے مسائل الگ الگ ہیں ، ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے قبل کسی بھی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اس طرح کا تفصیلی اجلاس نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں