برقی لائنوں پر مرمت کے سلسلے میں سریاب گرڈاسٹیشن پر بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ، نواب خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازار، ہزارہ ٹاون فیڈروں سے 7مئی سے 13مئی تک (روزانہ) صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز 7مئی کو (بروزمنگل) تربت گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے باعث 11Kvفیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم اس دورانیہ میں بجلی بند ش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں