خضدار سے ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،ضلعی انتظامیہ

خضدار(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ میں ضلع خضدار سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل باہر لے جانے پر پابندی عائد ہے، خضدار سے باہر تیل اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون نے ضلع خضدار سے باہر ڈیزل، پیٹرول لے جانے پر پابندی عائد کردی ۔ ضلع خضدار کے تمام جوائنٹ چیک پوسٹس اور چیک پوسٹوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلع سے باہر تیل اسمگلنگ کرنے والے تمام گاڑیاں، زمباد ،کوچ، ویگن ،کار و دیگر گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے خضدار کسٹم کے حوالے کریں چیک پوسٹ کو پار کرکے کوئی اسمگلنگ کی گاڑی آگے پکڑی گئی تو پار کرنے والے تمام چیک پوسٹ عملہ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی جبکہ تمام چیک پوسٹوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مسافروں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں اسکے علاوہ زمبادو دیگر تیل لر جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو پیشگی مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع خضدار روٹ سے باہر تیل اسمگلنگ کرنے کی کوشش نہ کریں ایرانی تیل لے جانے کی صورت میں جو بھی گاڑیاں پکڑی گئی اسے کسٹم کے حوالے کرکے انکے خلاف کیس دائرکیا جائیگا بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں