صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے

کوئٹہ( این این آئی) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق اظہر شہزاد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد، کیپٹن ( ر) میر باز خان مری کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہد ایت ، میران بلوچ کو ڈپٹی کمشنر لورالائی، سجاد اسلم کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہد ایت کی گئی ہے ، اعلامیہ کے مطابق محمد عارف کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی، محمد جاوید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہد ایت ، فاروق عبد اللہ کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبد اللہ جبکہ اسداللہ سمالانی کو اے ڈی سی ریو ینیو سوراب کا اضا فہ چارج تفویض کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں