احتساب عدالت نے صدر آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر کارروائی روک دی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی۔صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت پیش ہوئے اور صدر آصف زرداری کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے مو¿قف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی اور کہا کہ آصف زرداری کےخلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک وہ صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں