اپریل میں بلوچستان سے 37افراد لاپتہ، 21بازیاب ہوئے، پانک کی ماہانہ رپورٹ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)انسانی حقوق پانک نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپریل 2024 کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بلوچستان میں قتل اور گمشدگیوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں، رپورٹ کے مطابق 37 افراد کو لاپتہ کیاگیا۔ قبل ازیں لاپتہ کیے گئے 21 افراد بازیاب ہوئے ، رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو لاپتہ ملک ربا ولد گل محمد مری کی 13 دن بعد ضلع سیبی سے لاش ملی۔پانک کی ماہانہ رپورٹ میں اس دعوے کو دہرایا گیا ہے کہ 14 اپریل کو لیویز ملازم برکت ساجدی کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھی۔ پانک اس پر الگ سے تحقیقاتی رپورٹ بھی شائع کرچکا ہے۔پا نک کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں شال سے 3 ، کیچ سے 8 ، آواران سے 12 ، کوہلو سے 1 ، گوادر سے 4 ، ڈیرہ بگٹی سے 1 ، خضدار سے 2 ، خاران سے 1 ، حب سے 3 اور ضلع چاغی سے 2 افراد لاپتہ ہوئے، رپورٹ میں گوادر کے گرد باڑ لگانے اور راشد حسین کیس کی سماعتوں کی التوا کے معاملے کو گذشتہ مہینے پیش آنے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے طور پر پیش کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کی عدالتیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جو جبری گمشدگان سے متعلق پہلے سے موجود کمزور امید کو مزید مایوسی میں بدل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں