پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جبری گمشدگیاں قابل مذمت ہیں، ثنا بلوچ

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے اسلام آباد میں اپوزیشن الائنس کے زیر اہتمام آئین کی بالادستی کے بارے میں منعقدہ سیمنیار کی قرار دادیں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی جبری گمشدگی کی مذمت کرتی ہے اور تمام سیاسی قیدیوں بشمول عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے پاکستان صوبہ پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کسانوں کے استحصال کی بھر پور مذمت کرتا ہوں کسانوں سے طے شدہ قیمت پر گندم کی خریداری کی جائے گندم پر مبنی کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے یہ ایوان فلسطینیوں کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہے اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے وفاقی وزیر خارجہ اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر آواز اٹھانی چاہیے صوبہ بلوچستان خیبر پختوانخوا اور بلتستان جاری بجلی کے بحرانوں کا خاتمہ کیا جائے ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے بلوچستان میں چمن گوادر اور دیگر علاقوں میں عوامی حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور ان علاقوں کے وسائل پر پہلا حق ان کا ہے ملک بھر میں معدنی وسائل پر مقامی آبادی کے حق کو تسلیم کیا جائے وطن عزیز میں غیر ملکی مداخلت آئی ایم ایف کی غلامی کا خاتمہ آزاد اور خود مختار ریاست کی کسی بھی ملک کو اڈہ دینے کی مخالفت کرتے ہیں کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں آزادی اظہارے رائے پر قد غن لگانے کے بجائے آزادی دی جائے یہ اجلاس برصغیر بلخصوص پاکستان میں آئین کی بالادستی میں جدوجہد کرنے والے ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں