تربت سے کراچی علاج کرانے آئے بزرگ کو شیر شاہ پولیس نے لوٹ لیا

تربت (انتخاب نیوز) تربت بلوچستان سے کراچی آنے والے 65 سالہ بزرگ شہری مراد بلوچ کو شیر شاہ پولیس نے چیکنگ کے بہانے لوٹ لیا، مذکورہ بزرگ شخص اپنی آنکھوں کا آپریشن کرانے کراچی آیا تھا، بزرگ کا کہنا ہے کہ تربت کی بس سے اتر کر وہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے باہر آئے اور ایک رکشے میں بیٹھ کر ملیر کی طرف روانہ ہوئے تھے کہ کچھ دیر آگے جا کر پولیس نے ان کے رکشے کو روکا اور جامع تلاشی لی، اسی دوران ان کی رقم جو 55 ہزار سے زیادہ تھی غائب کرلی اور بزرگ کو خالی ہاتھ روانہ کر دیا ، اب یہ بزرگ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ علاج کے پیسے ہیں اور نہ ہی کرایہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں