احسان شاہ کے گھر حملہ کرکے ہمیں بلوچ کاز سے ہٹایا نہیں جاسکتا، میر جہانزیب مینگل

خضدار (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما سید احسان شاہ کے گھر پر حملہ ایک سازش ہے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کو اپنے بلوچ کاز سے ہٹایا نہیں جاسکتا ہے بلوچستان نینشل پارٹی بلوچستان کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے، ہماری جماعت اپنی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہے پارٹی بلوچ عوام کے حق حقوق اور خود مختاری کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو ہر دور میں دیوار سے لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہیں اور سازش کے تحت مشکلات پیدا کی گئی ہیں سردار عطا اللہ خان کے پیروکاروں کو اسطرح مرغوب کرنا ان کی بھول ہے۔ فوجی آمروں سے لیکر نام نہاد جمہوری حکومتوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے حق و حقوق کی جدو جہد سے دور رکھنے کی بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں۔ جو تاحال جاری ہے لیکن انہیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموریت پسند لوگ ہے بلوچستان نینشل پارٹی جموری سیاست پر یقین رکھتی ہیں ایسے حملوں سے پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکناں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں