اورماڑہ کی نواحی آبادی میں کوسٹ گارڈ کیمپ بنانے پر بضد، مقامی افراد کے شدید تحفظات

اورماڑہ (یو این اے ) اورماڑہ کے نواحی علاقے سیکونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ رہائشی آبادی میں کیمپ بنانے پر بضد ہے۔ معاملے کے متعلق عوام نے شدید اعتراضات ظاہر کی ہیں۔ معاملے کے متعلق عمائدین کی جانب سے ضلع کونسل گوادر کے چئیرمین سید معیار جان نوری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے۔ ضلع چیئرمین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے علاقائی عمائدین نے سیکونی گاں میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی طرف سے آبادی والے علاقے اور گھروں کے بیچ کیمپ بنانے پر اپنے اعتراضات اور خدشات بیان کیے۔ عمائدین نے ضلع چیئرمین کو بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی طرف سے اس جگہ کیمپ بنانا ہماری پرائیویسی اور بلوچی روایات کے برخلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کوسٹ گارڈ کو متبادل جگہوں کی نشاندہی بھی کی تھی کہ وہ انہی جگہوں پر اپنا کیمپ بنا سکتے ہیں مگر کوسٹ گارڈ بضد ہے کہ ہم رہائشی آبادی کے ساتھ کیمپ بنائیں گے۔ علاقائی عمائدین کا کہنا ہے کہ ہم اہل علاقہ کسی صورت بھی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بلوچ ہیں اور ہماری تہذیب و روایات یہ اجازت نہیں دے تھیں۔ تاہم معاملے پر ضلع چئیرمین سید معیار جان نوری نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ سے بات کر کے معاملے کو حل کریں گے۔ ان کا بتانا ہے کہ امید ہے کہ بات کرنے سے معاملہ حل ہوجائے گا بصورت دیگر ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور احتجاجی راستہ اختیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں