جیونی پولیس نے چھت پر نصب ریموٹ کنٹرول بم نا کارہ بنا دیا

کوئٹہ (آن لائن)جیونی پولیس نے سکول کی چھت پر نصب ریموٹ کنٹرول آئی ڈی ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا پولیس کے مطابق جیونی بوائز ہائی سکول کوہ سر بازار کی چھت پر طلبانے ایک پرانی ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی دیکھی جس کی اطلاع سکول کے ہیڈ ماسٹر کو دی گئی انہوں نے فوری طور پرپولیس کو طلب کیا اور بم ڈسپوزل ٹیم کے عملے نے سکول خالی کر اکر مذکرہ آئی ڈی ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سکول الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن تھا مزید کارروائی ایس ایچ او جیونی طلال کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں