تربت میں مسلح افراد نے پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذر آتش کر دیا

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک روڈ کو بند کر کے تلاشی کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذر آتش کر دیا، تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک سڑک کو بند کرکے گاڑیوں کے چیکنگ کے بعد پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذر آتش کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹرالرز گوادر سے پنجاب جارہے تھے کہ مسلح افراد انہیں نشانہ بنایا، تاہم مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں