شاہنواز بھٹوکی برسی، رے لیئے مصائب اور قربانیوں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا،بلاول بھٹوزرداری
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید شاہنواز نے ضیاء حکومت کے جمہوریت پسند رہنماؤں، کارکنوں اور عوام پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر شعور کو جگایا،پیپلز پارٹی نے بہت ساری آزادی کی تحریکوں کے مقابلے میں جمہوریت کی خاطر زیادہ تکلیفیں برداشت کیں ہمارے لیئے مصائب اور قربانیوں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 35 برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ جمہوری و انسانی حقوق کی وہ جدوجہد آج بھی جاری ہے، جس کے دوران شاہنواز بھٹو شہید ہوئے میرے شہید ماموں کو ڈکٹیٹر کی جانب سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں دھمکیوں کے باوجود انہوں نے جمہوری اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔ انہو ں نے کہا کہ شہید شاہنواز نے ضیاء حکومت کے جمہوریت پسند رہنماؤں، کارکنوں اور عوام پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر شعور کو جگایا سیاسی مخالفین پر مظالم کی شکل میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ضمیر کو جھنجھوڑا تاریخ گواہ، پیپلز پارٹی نے بہت ساری آزادی کی تحریکوں کے مقابلے میں جمہوریت کی خاطر زیادہ تکلیفیں برداشت کیں ہمارے لیئے مصائب اور قربانیوں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا،شہید شاہنواز بھٹو کی شہادت میں استعمال ہونے والا زہر آمرانہ قوتوں کی باقیات کے گداموں میں آج بھی بہت ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کو موت کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں پیپلز پارٹی چھ دہائیوں سے آمروں اور ان کے جانشینوں کا مقابلہ کرتی آئی ہے پیپلز پارٹی کو آج دیوار سے لگانے والوں کو اپنے سابق ہم منصبوں کی گمراہ نسلوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بھٹو کا خون آج بھی ملک میں بڑے فخر کے ساتھ کھڑا ہے۔شہید بھٹو کا خون پسماندہ عوام اور ملک کے لئے بلا خوف و خطر سینہ سپر ہے عوام اور خصوصاً جیالے شہید شاہنواز بھٹو کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے شہید شاہنواز بھٹو جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں ہر قدم پر یاد آئیں گے#/s#


