ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں، حسن روحانی
تہران:ایرانی صدرحسن روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران میں 3 سے ساڑھے 3 کروڑ افراد ممکنہ طور پر کورونا سے خطرے کی زد میں ہیں جبکہ تقریباً 14ہزار افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ایرانی صدر نے کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئیں۔#/s#
Load/Hide Comments


