کراچی میں نا معلوم افراد کی 7سالہ بچی سے زیادتی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی۔ پولیس نے دادا کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی اورنگی ٹاﺅن سیکٹر سولہ اتحاد کالونی کچی آبادی کی رہائشی ہے اور پیر کی شام 4 بجے کھیلنے کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ بچی زخمی حالت میں شام 5 بجے روتی ہوئی گھر لوٹی۔ بچی کو قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں طبی امداد دی گئی۔پولیس سرجن کے مطابق طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔ زخمی بچی کے طبی معائنے کے ساتھ ڈی این اے کے سیمپل بھی لیے گئے ہیں۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے گھر کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں۔ اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے ساتھ انٹیلی جنس بنیادوں پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں