ایران: تبریز کی سیلوفین پرنٹنگ فیکٹری میں آتش زدگی

ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں اتوار کو سیلو فین پرنٹنگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایران میں ہوئے ایسے کئی واقعات میں سے آتش زدگی کا یہ واقعہ ان میں ایک اور حالیہ اضافہ ہے۔فیکٹری میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اور اس میں گہرا سیاہ دھواں آسمان کی جانب بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کے مطابق تبریز کے آگ بجھانے والے عملے نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ایک اور خبررساں ایجنسی ایلنا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران عملے کے دو ارکان زخمی بھی ہوئے۔ایران کی کسی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ بیان نہیں بتائی ہے۔ایران میں جون کے وسط سے فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات میں آتش زدگی یا دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں