اوستہ محمد میں پولیس کی کاروائیاں، روپوش ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

اوستا محمد(یو این اے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر عبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمدنے دوران چھاپہ روپوش ملزم وسیم ولد علی دوست قوم ببر ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے امید علی پلال سے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل برآمد کیا گیاہے۔ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔اے ایس آئی کرم حسین ببر انچارج 15 مددگار اوستہ محمد نے دوران بلاک ریڈ روپوش ملزم سرور عرف گوپو ولد محمد صدیق عرف دوسن قوم تنیہ ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔ مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں