کوئٹہ زون میں آرگنائزنگ کمیٹی ، مرکزی کمیٹی، مرکزی کابینہ و مرکزی چیئرمین کے فیصلے کے بغیر کوئی بھی پروگرام زاتی نوعیت کا ہوگا ،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کا جلاس زیر صدارت صمند بلوچ منعقد ہوا جسمیں زونل آرگنائنگ کمیٹی زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل زیر بحث آئے اس فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونٹ کے اراکین کوئٹہ زون کے پروگرامز میں بغیر آرگنائنگ کمیٹی اور مرکزی کمیٹی مرکزی کابینہ و مرکزی چیئرمین کے فیصلے کے بغیر کسی بھی پروگرام زاتی نوعیت کا ہوگا جس سے بی ایس او کے تنظیمی اداروں کو کوئی تعلق نہیں ہوگا مرکز کے عہدے داروں اور بی این پی کے دوستوں سے استدعا کی گئی ہے کہ بی ایس او کے تنظیمی پروگرامز کے حوالے سے کوئٹہ زون جوکہ کوئٹہ میں تنظیم کا بااختیار ادارہ ہے اسے بائی پاس نہیں کرے اس حوالے سے سردار اختر مینگل اور بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے لئے مشکلات پیدا کرکے دوستوں تنظیمی حوالے سے مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے صرف مخصوص اور زاتی تعلق کے بنیاد پر پروگرامز کی تشکیل و تشہیر کی جاتی ہے جس سے ممبران تنظیم کے سرگرمیوں میں بائی پاس ہورہے ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کوئٹہ زون پریس کانفرنس کے زریعے زون کے بااختیار ادارے کو نظر انداز کرنے کے خلاف زمہ دار دوستوں کا تنظیمی بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوجائے گی انہوں نے مزید کہا ہے ہم گذشتہ کئی عرصے سے عزت و احترام کی خاطر مسائل پر خاموش ہے لیکن اب تنظیمی اداروں کی اہمیت کے برخلاف انفرادی فیصلوں سے کوئٹہ میں تنظیم کا نقصان قابل و لائق دوستوں کو کنارہ کرنے گروپ بندی کو پروان چڑھانے کے خلاف قائد تحریک سردار اختر جان مینگل و بی ایس او کے مرکزی چیئرمین سے اپیل کرتے ہے کہ سخت سے سخت فیصلہ کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں