لکپاس کے مقام پر آئل ٹینکر کو حادثہ

مستونگ(صباح نیوز)لکپاس کے مقام پر آئل ٹینکر گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کے گرنے کے باعث تیل پھیل گیا جسے لوگ جمع کرنے میں مصروف ہو گئے، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال بمعہ نفری جائے وقوع پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کی روانی کیلئے کلئیر کروا دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کی مشکلات کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ مرکزی شاہراہ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں