بلوچستان ، پختونخوا کے سیلاب متاثرہ9ہزار خاندانوں میں امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل
کوئٹہ(یو این اے ) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ 9,000 خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کرلیا ۔ حیات فاونڈیشن بلوچستان کے فوکل پرسن آغا جہانگیر کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے بعد، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے فوری طور پر 9,000شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز کٹس تقسیم کیں تاکہ فوری ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ یہ امدادی کٹس، جن میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، کچن سیٹ، پانی کے کولر، اور اینٹی بیکٹیریل صابن جیسے اہم اشیا شامل تھیں جن سے متاثرہ اضلاع میں 63,000 سے زائد افراد مستفید ہوئے، امدادی سامان خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان اور بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، چاغی، پشین میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے حیات فانڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیں۔


