اوتھل سےڈکیت گرفتار، چھینی ہوئی نقدی اور بیش قیمت موبائل برآمد
اوتھل(یو این اے )ایس ایچ اواوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی راہزن گرفتار چھینی گئی نقدی 5000 روپے اور موبائل فون ٹیکنو مالیتی 44000 روپے برآمد لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر مسمی خیر محمد ولد صالح محمد سکنہ چنہ محلہ اوتھل نے تھانہ اوتھل میں رپورٹ دی کہ مورخہ 18-05-2024 کو لائبریری کے سامنے کھڑا تھا کہ مسمی صدام حسین ولد گل حسن سکنہ اوتھل آیا۔ زبردستی اس کی جیب سے 5000 روپے اور ٹیکنو موبائل فون مالیتی 44000 روپے چھین کر فرار ہوگیا۔ اپنے بیٹے سے صلاح مشورہ کے بعد رپورٹ کرنے آیا ہوں۔ اس رپورٹ پر اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 32/2024 بجرم 392 ت پ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور متذکرہ بالا راہزن/ملزم کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


