کوئٹہ پولیس کی نااہلی، جناح روڈ سے نجی ٹی وی چینل کی گاڑی چوری

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پررونق روڈ جناح روڈ سے نامعلوم چور نجی ٹی وی چینل کی گاڑی صبح سویرے چوری کرکے لے گئے پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی یاد رہے کہ جناح روڈ پر واقع نجی اخبار کے ایڈیٹر کی گاڑی چوری ہوئی جو تا حال برآمد نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح نجی ٹی وی چینل کے ڈرائیور دفتر کی گاڑی کو روڈ کے کنارے پرانی چونگی کے قریب کھڑی کرکے دفتر کی جانب گئے تو چند لمحوں کے بعد نامعلوم نقاب پوش چور گاڑی لے جارہا تھا ڈرائیور پیچھے بھاگا لیکن چور گاڑی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق اور سول لائن پولیس شہر میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موجود ویڈیو اور پولیس اپنی مدد سے کوئٹہ سیف سٹی کیمروں کے ریکارڈ سے ملزم کا سراغ لگا کر نجی ٹی وی چینل کی گاڑی سوزوکی کیری ڈبہ سفید کلر کو برآمد کرکے آئے روز جناح روڈ اور دیگر علاقوں سے چوری ہونے والی گاڑیوں کا تدارک کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں