دوران امتحان طالبہ گرمی سے بے ہوش

کراچی (این این آئی)کراچی میں شدید گرمی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے دوران میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، جگہ نہ ہونے پر برآمدے کو کلاس روم بنا دیا گیا، پنکھے نہ ہونے سے طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں