کیو ایم سی کی نجکاری، ملازمین نے احتجاجاً افسران کے دفاتر کو تالے لگا دیے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے نجکاری کیخلاف احتجاجاً ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر سمیت دیگر افسران کے دفاتر کو تالے لگا دیے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تالہ بندی کے باعث دور دراز علاقوں سے کام کیلئے آنے والے افرا د کومشکلات کا سامنا۔ اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کسی بھی صورت نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل تک کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تالہ بندی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں