بساک میں غیر اخلاقی رویہ اور گالم گلوج کی زبان کبھی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ
مائیکرو بلاگنگ کے سائٹ ٹوئٹر پر طلباء رہنما اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے اندر گالم گلوچ کی زبان اور غیر اخلاقی رویہ کبھی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا کہ اگر کسی نے گالم گلوچ کی زبان اختیار کی تو انہیں کسی طرح تنظیم کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر تنظیم کا کوئی بھی ممبر گالم گلوچ کی زبان استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو وہ لازمی طور پر تنظیم کو جوابدہ ہوگا اور تنظیم انہیں آئینی طور پر سزہ دے گی۔
Load/Hide Comments