خضدار،ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق, 2 زخمی

وڈھ(نمائندہ انتخاب)اورناچ کراس کے مقام پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم 2 افراد یحی ولد غلام محمد اور ممتاز احمد ولد محمد لیاقت جاں بحق جبکہ ایک شخص محمد لیاقت ولد محمد صادق شدید زخمی تعلق سونارو وڈھ سے بتایا جاتا ہے۔جبکہ ایک اور حادثہ میں وڈھ گاسیلٹی چڑھائی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگن پیاز لوڈ مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور ایک شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں