تربت میں خضدار کے رہائشی نوجوان کا قتل، 3 ملزمان گرفتار

تربت (انتخاب نیوز) تربت میں 2 دن قبل ضلع خضدار کے رہائشی نوجوان وزیر احمد ولد غلام مصطفی زہری کے قتل کے شبہ میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دو دن پہلے وزیر احمد ولد غلام مصطفیٰ قوم لوٹاری زہری تربت میں انتقال کرگئے۔ اس کے دوستوں نے ہارٹ اٹیک قرار دیا تاہم جب متوفی وزیر احمد کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ وزیر احمد کو ان کے اپنے ہی دوستوں نے نشہ آور چیز دی تھی جس کی وجہ سے وزیر احمد جگر پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ تربت پولیس کے مطابق شبہ کی بنیاد پر ادریس، نشیب ولد عنایت اللہ اور طاہر ولد محمد صدیق ساکنان زہری خضدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں