خضدار میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی

خضدار(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر خضدار نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرکے نئے کرایہ نامہ جاری کردی اور کرایہ نامہ میں مختلف اسٹیشنوں کی 200 روپے سے 50 روپے تک کی کمی کردی گئی جو فوری نافذ عمل ہوگی مزیدخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون کے خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑنے خضدار تا ملک کے دیگر شہروں کیلئے جانے والے پبلک ٹرانسپورٹروں کی نئے کرایہ نامہ جاری کردی ہے نئے کرایہ نامہ میں مختلف شہروں کوئٹہ کراچی اور سندھ سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں 200 روپئے سے 50 روپئے تک کی کمی کردی گئ ہے کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ اسکرین پر چسپاں کرنا لازمی قراردیا گیا ہے اجلاس میں ڈی ایس پی خضدار عبدالسلام کاکڑ ،ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری ٹرانسپورٹ یونین کے وفد بابو یوسف مینگل،علی احمد زہری ،کوئٹہ یونین عبدالخالق چنال ،کراچی کے شاندار ،عوامی ،نیو بلوچ ,سپر جھالاوان منی کوچ کمپنیاں اور دیگرٹرانسپورٹ یونین نے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہےاجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور نئےکرایہ نامہ فوری نافذ العمل ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں