تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم الیکشن پر متفق ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراور سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ خاں نے کہاہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم الیکشن پرمتفق ہیں جبکہ بعض حکومتی ارکان بھی عمران خان سے نجات چاہتے ہیں، صرف کابینہ میں دوہری شہریت والے نہیں پی ٹی آئی کے کام،حکومت اورزبان بھی دوہری ہے۔ماضی میں مسلم لیگ ن کے بعض ارکان پر دوہری شہریت کاالزام عائد کرنے والوں کی نصف حکومتی آبادی دوہری شہریت کی حامل نکلی ہے اس لئے موجودہ حکومت کے کرداراورعوام دشمن پالیسیوں کے خلاف صرف ایک پنجاب نہیں پاکستان بچاؤتحریک کی ضرورت ہے۔ ایسے حالات میں موجودہ حکومت کروناسے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عوام کوکروناسے نجات مل رہی ہے بہت جلد حکومتی ٹولے سے بھی نجات ملنے والی ہے۔لوگوں کے کاروبارٹھپ،غریب طبقہ بے روزگارجبکہ30لاکھ سے زائد برسرروزگار لوگوں کوملازمتوں سے فارغ کرکے بیروزگارکردیاگیا ہے۔سوئے ہوئے تاجربرادری سوئے ہوئے حکمرانوں کوہارن بجاکرجگانے کے لئے سڑکوں پرآچکے ہیں مگروہ ذہنی طورپر سوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں جمہوریت اورآئین کے مطابق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔پنجاب بھرمیں فعال اورباوقارکارکنوں پرمشتمل پارٹی کی تنظیم سازی کی جارہی ہے جویونین کونسل کی سطح پرکارکنوں کومتحرک اورعوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ،الزام، معاشی استحکام اورملکی نظام چلانے میں ناکامی کے بعدعمران خان کوخودمستعفی ہوناچاہئے تھا۔ اُن کاکہناتھاکہ عمران خان بیرون ممالک سے وفاداری کاحلف اٹھانے والے معاونین اورمشیروں کے خلاف اور نہ چینی سکینڈل میں ملوث مافیاکے خلاف کارروائی کریں گے۔مافیامیں وہ خوداوروزیراعلیٰ پنجاب سمیت ای سی سی کے ارکان ملوث ہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ پارٹی فنڈنگ سمیت عمران خان اوراُن کے بعض ساتھیوں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے تو وہ100فیصدمجرم ثابت ہوں گے۔برطرف کئے گئے جج ارشدملک کے فیصلے کی اب کوئی قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں رہی میاں نوازشریف کی عزت میں اضافہ ہواہے توقع ہے کہ اُن کودی گئی سزا100 فیصدختم ہوگی۔پی ٹی آئی کے طرز حکمرانی سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں نہ حکومت ہے نہ احتساب 2سال سے صرف سیاسی انتقام چل رہاہے ملکی انتظام نہیں مستقبل قریب میں جب حساب ہوگاتوموجودہ حکمرانوں کی طرف عوام کی جیبوں سے لوٹے گئے اربوں روپے نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں