جعفر آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

کوئٹہ (یو این اے) جعفرآبادکے علاقے زیروپوانٹ پر تیز رفتار کار الٹ گئی ایک شخص جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جعفرآباد میں زیروپوانٹ پر تیز رفتار کار الٹ گئی کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے کی شناخت محی الدین لہڑی کے نام سے ہوگئی ہے ،زخمیوں میں اعجاز لاشاری اور یار محمد لاشاری شامل ہیںلاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں