ہتک ِ عزت بل پر دستخط نہیں کیے، گورنر پنجاب
لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے میں نے ہتکِ عزت بل پر دستخط نہیں کیے وہ 15دن بعد ازخود پاس ہو جانا تھا۔ سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی ہتکِ عزت بل کیخلاف ہے اور میں نے ہتکِ عزت بل روکنے کیلئے بحیثیت گورنر کوششیں کی، متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے کے مسائل پر حکّا م سے مثبت گفتگو ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستانی ایئر پورٹس پر اوورسیز ڈیسک خالی ہوتی ہیں، گورنر ہاؤس پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔
Load/Hide Comments


