ہرنائی، جوہڑ میں ڈوب کر دو بھائی جاں بحق

کوئٹہ:ہرنائی کے علاقے میں بارش کے پانی سے بننے والے گڑھے میں ڈوب کر دو بھائی جاں بحق لیویز کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے رہائشی دو بھائی علی احمد اور خدائیداد کوئٹہ سے ہرنائی کے علاقے زرغون پہاڑ پر کوئلہ کان میں کام کرنے کے لئے جارہے تھے کہ گزشتہ شب ہونے والی بارش کی وجہ سے پہاڑ پر بننے والے جوہڑ کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے لیویز نے لاشوں کو نکال کر کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں