کیسکو نے حکومتی خزانے کو 594 ارب روپے کا نقصان پہنچایا

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) گزشتہ 10 برسوں میں 23 حکومتی ملکیتی اداروں نے قومی خزانے کو 56 سو ارب روپے نقصان پہنچایا ہے وزارت خزانہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایسے تئیس حکومتی ادارے ہیں جنھوں نے محض دس برسوں میں قومی خزانے کو پانچ ہزار چھ سو ارب روپے کا بڑا نقصان پہنچایا ہے نقصان میں چلنے والے ان اداروں میں میں این ایچ اے، پی آئی اے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں، اور پاکستان ریلوے سرفہرست ہیں رپورٹ کے مطابق این ایچ اے نے 1553 ارب کیسکو نے 594 ارب کا نقصان پہنچایا ہے پیسکو نے 548 ارب روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، لیسکو نے 219 ارب، سیپکو نے 374 ارب، میپکو نے 190 ارب، حیسکو نے 264 ارب، اور آئیسکو نے 92 ارب روپے کا نقصان پہنچایا پاکستان ریلوے نے 390 ارب روپے، پی آئی اے نے 713 ارب روپے، پاکستان اسٹیل ملز نے 224 ارب، پاکستان پوسٹ نے 77 ارب روپے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے 89 ارب، اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے 32 ارب کا نقصان پہنچایا وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات ناقص انتظامیہ، گورننس و دیگر وجوہ کے باعث ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں