تین گھنٹے بجلی فراہمی کیخلاف بلوچستان بھر میں شاہراہیںبند کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی

منگچر (یو این اے) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے مرکزی کال پر مورخہ 28جون بروز جمعہ بوقت صبح 8،بجے کو کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو منگچر بازار کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جائے گا، لہٰذا تمام مسافر بردار ٹرانسپورٹروں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ زمینداروں کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ٹرانسپورٹروں اور عوام شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں منگچر زمیندار ایکشن کمیٹی رہنماؤں میر حق نواز لانگو، حاجی طارق محمد شہی، ثنا اللہ لانگو، محمد شریف مینگل، حفیظ اللہ جمندزئی، محمد آصف رئیسانی، حاجی نور بخش محمد شہی، عبدالہادی لانگو، بلوچ خان مینگل، حمید اللہ مینگل، بابل نیچاری و دیگر نے اپنے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی کال کے مطابق بلوچستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور 24 گھنٹوں میں صرف 3، گھنٹے بجلی کی فراہمی بجلی کی دورانیہ کو 6 گھنٹوں سے کم کرکے 3 گھنٹے کرنے کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی منگچر کی جانب سے مورخہ 28 جون بوقت صبح8 بجے بروز جمعہ منگچر بازار کے مقام پر کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جائے گا، لہٰذا تمام مسافر بردار ٹرانسپورٹروں اور عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مورخہ 28 جون بروز جمعہ شاہراہ پر ہر قسم کے سفر کرنے سے اجتناب کرکے زمینداروں کے روڑ بلاک ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں