وزیراعلیٰ بلوچستان آپریشن کی آڑ میں صوبے کا امن تہہ و بالا نہ کریں، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (یو این اے) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کی ضرورت اور اس میں بلوچستان کی سرزمین کو ترجیح دینے کا تقاضا کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ بلوچستان کو آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے، جو اپنے مفادات، قبائلی تعصبات کی آڑ میں صوبے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی جس پارٹی میں گزشتہ ایک دہائی سے براجمان یا دوسرے عکس کو اختیار کر کے حکومت میں موجود ہیں اور خود بلوچستان وفاق میں وزیر داخلہ بھی رہے، سیکڑوں مزاحمت کاروں کو پہاڑوں سے اتارنے اور اربوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے و مصالحت قومی دھارے کا نعرے لگانے کے بعد اب پھر آپریشن کے نام پر اپنے اقتدار کو دوام دینے اور شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش میں انسانی و اخلاقی و سیاسی روایات کو پامال نہ کریں، ہم قومی قیادت و ریاست کے بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی و قومی ترقی و امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کی کوششوں و کاوشوں کی حمایت کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں بلوچستان گزشتہ کئی دہائیوں سے مضمحل ہے اس کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، اس پر نمک چھڑکنے کی کوشش نہ کی جائے، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، جس کے دامن میں کانٹے نہیں پھول ہوتے ہیں، امن کیلئے ہم دشمن کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں