مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار) پسنی مکران کوسٹل ہائی وے نلینٹ کے مقام پر کار گاڑی حادثے کا شکار 3 افراد زخمی ، زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی دوپہر گوادر سے کراچی جانیوالی کار گاڑی نمبرAMN371 نلینٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، گاڑی میں سوار تین افراد رفیق ولد مراد بخش ، بابر شاہ ولد نور شاہ اور عبدالغنی ولد رضا محمد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کا تعلق سندھ ہے جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں