وڈھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص چل بسا، اوستہ محمد میں خاتون نے خودکشی کرلی

خضدار، اوستہ محمد (یو این اے) تحصیل وڈھ کے سب تحصیل سارونہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص چل بسا۔ تحصیل وڈھ کے دور دراز علاقہ یونین کونسل شاہ نورانی کوہن ایریا میں آسمانی بجلی گرنے سے محمد نامی ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں اوستا محمد میں نوجوان خاتون نے خود کشی کر لی وجہ شوہر سے ناراضگی بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق گوٹھ اللہ ڈنہ رند صدر تھانہ کے حدود میں میں مسما ماروی زوجہ عبدالرزاق کھوکھر نے زہر کھانے میں ڈال کر معبینہ پر خودکشی کی عمر 35 سال وجہ شوہر سے ناراضگی بتائی جاتی ہے مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے یہ زیر خود کھائی یا کھلائی گئی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں