تربت ،مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ اور بم حملہ ،خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت میں مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ اور بم حملہ ،خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ گیبن میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد علی ولد شے دلی زخمی ہوگیا جسے ایک گولی لگی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شخص کی عیادت کیلئے ان کے اہل خانہ تربت ہسپتال جانے کے لئے گھر سے روانہ ہوئے تو گھر کے قریب رکھا بم پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے 3 افراد عائشہ بنت محمد علی اور نظر جان ولد حاصل اور آسیہ بنت حاصل وفات پاگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں