ڈیرہ بگٹی میں بارش سے گرے بجلی کے 4 ٹاوروں کی مرمت، علاقے کو فراہمی بحال

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شدید بارشوںاور طوفانی ہوا¶ں کے باعث 132KV سوئی۔ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 4ٹاورزکی مرمت وتنصیب اوربحالی کاکام بروزپیر صبح مکمل کرلیاگیا جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک 132kVڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی گئی ہے اوراب ڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شدید گرمی کے باوجود کیسکوکے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اور گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)پر مشتمل ٹیموں نے ہنگامی بنیادوںپر 4ٹاوروں کی مرمت وتنصیب اور بحالی کاکام پایہ تکمیل تک پہنچادیا جوکہ ایک ریکارڈہے۔واضح رہے کہ بدھ 29جون کی شام کو 132KV سوئی۔ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاورزشدید بارش اورطوفانی ہواﺅں کی وجہ سے گر گئے تھے جس کے نتیجے میں اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک 132kVڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔بعد ازاں کیسکوٹیموںکی جانب سے جمعرات کے روز متعلقہ سائٹ پر سامان منتقل اور سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد متاثرہ ٹاوروںکی مرمت ،تنصیب اور بحالی کاکام شروع کردیاجسے بروز پیر یکم جولائی کی صبح مکمل کرکے ڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن سے دوبارہ بجلی بحال کردی گئی ہے اور اب اس گرڈسے منسلک تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔تاہم کیسکونے ڈیرہ بگٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی بند ش پرصارفین کو پیش آنے والی زحمت کےلئے معذرت اور متعلقہ صارفین کی جانب سے کیسکوکے ساتھ تعاون کوبھی سراہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں