ماری پیٹرولیم کی بلوچستان کے 34 اضلاع میں فلاح و بہبود کے کام کی درخواست نظر انداز

کوئٹہ (یو این اے) ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے مکینوں کے فلاح وبہبود وترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کیلئے درخواست کردی سیکرٹری فنانس نے درخواست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے 07مئی 2024کوئی ایک درخواست لکھا درخواست میں سماجی بہبود کے فنڈز کے استعمال کیلئے نظر ثانی شدہ خطوط 2021کے تعمیل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پٹرولیم کنسیشنزپٹرولیم ڈ ویژن ،وزارت توانائی کی طرف سے بلوچستان کے 34اضلاع میں تمام ا ضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹس کھول کر جن اضلاع میں گیس اور پٹرولیم دریافت ہوچکے ہیں وہاں کے مکینوں کے فلاح وبہبود اورترقیاتی منصوبوں کے کام شروع کئے جاسکے جبکہ وہاں کے بے روزگار افراد کو تربیت دیکر ان کو روزگار کے مواقع باہم پہنچائے جاسکے ماری پٹرولیم لمیٹڈ ہزاروں بے روزگار لوگوں کو روزگار دینے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق 2مہینے پہلے ایک درخواست ماری پٹرولیم کمپنی کی جانب سے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری فنانس کو ارسال کردیا تھا ا نتہائی افسوس کی بات ہے کہ سیکرٹری فنانس نے درخواست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا بلوچستان کے بے روزگار دیہی علاقوں کے لوگوں کیساتھ سر اسر نا انصافی کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں