بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تین ماہ میں پرتشدد حملوں میں 380 اموات ہوئیں، رپورٹ

کوئٹہ (یو این اے) سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز )سی آر ایس ایس( کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبے پرتشدد واقعات کے مرکز رہے، جہاں اس عرصے میں تقریبا 92 فیصد امواتیں اور 87 فیصد دہشت گردانہ کارروائیاں اور آپریشنز ہوئے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ملک بھر میں تشدد اور اموات کی شرح میں کمی آئی اور ملک میں مجموعی طور پر تشدد میں 12 فیصد کمی ہوئی، پہلی سہ ماہی میں 432 کے مقابلے دوسری سہ ماہی میں 380 اموات ریکارڈ کی گئیں۔سب سے زیادہ قابل ذکر بہتری بلوچستان میں دیکھی گئی، جہاں تشدد میں 46 فیصد کمی آئی، پہلی سہ ماہی میں اموات 178 سے کم ہو کر اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 96 ہو گئیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نسلی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ 4 کوئلے کی کان کنوں اور 2 پولیو ورکرز بھی تشدد کا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں