ورلڈ بینک کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں انہیں صوبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ورلڈ بینک کے پاکستان میں ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اور ورلڈ بینک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ورلڈ بینک وفد نے بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں