صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس  منگل کو   طلب کرلیا۔پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس( آج ) بروز منگل 9 جولائی شام 5 بجے ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں