بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ:بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز تفصیلات کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ آرڈر کے تحت ادارہ ہذا24 جولائی سے کھلا رہے گا تمام عملہ کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام عملہ اور ادارہ میں آنے والے افراد کو کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھیں خیال رہے کہ کورونا کی وباء کے پیش نظر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تمام ٹیسٹ و انٹرویوز منسوخ کردیئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں